7 فروری 2014 - 20:30
پاکستانی سفیر کی صدر مملکت سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر نور محمد جادمانی نے آج تہران میں صدر مملکت جناب ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔

ابنا: اس ملاقات میں پاکستان کے نئے سفیر نے صدر ایران کو تہران میں اپنی تقرری کی سفارتی اسناد پیش کیں اور کہا کہ ان کا ملک، ایران کے ساتھ تغالقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ کا خواہاں ہے۔اس موقع پر ایران کے صدر جمہوریہ نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو تاریخی اور گہرے بندھن کا حامل قرار دیا۔ جناب ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستان کو ایک برادر، دوست اور ہمسایہ ملک قراردیا اور کہا کہ پاکستان  میں امن و استحکام، ایران کے لئے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔اس ملاقات میں پاکستان کے سفیر نے بھی عشرۂ فجر اور ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی مبارکباد پیش کی۔دوسری جانب قطر اور عمان کے سفیروں نے بھی ایران کے صدر ڈاکٹر روحانی سے ملاقات میں تہران میں اپنی تقرری کے کاغذات پیش کئے اور ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ان ملاقاتوں میں صدر مملکت نے بھی کہا کہ ایران، علاقائی ملکوں کی حیثیت سے تینوں ملکوں کے مفادات کے دائرے میں ان ملکوں کے ساتھ مشترکہ تعاون کی توسیع کیلئے آمادہ ہے۔

.......

/169